بکی انیل منور کی سنگاپور میں موجودگی کی اطلاعات

دبئی(امت نیوز) بھارتی میڈیا کی جانب سے بکی انیل منور کی سنگاپور میں موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق انیل منور ک دوہری شناخت کے حامل ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔نجی ہوٹل میں پارٹ ٹائم جاب بھی کرتا ہے۔اور مناف اکا کے نام سے بھی جاننا جاتا ہے۔ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انڈر کور ڈوکیومنٹری میں دکھائے گئے ایک مبینہ میچ فکسر کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں۔ عالمی میڈیا نے یہ ڈوکیومنٹری مئی میں نشر کی تھی اور وہ جلد ہی دوسرا پروگرام نشر کرے گا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پہلی ڈوکیومنٹری میں دکھائے گئے اس شخص کے علاوہ تمام افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے خلاف الزامات بھی لگائے گئے تھے تاہم دونوں ممالک کے بورڈز نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

Comments (0)
Add Comment