جکارتہ (این این آئی)جوڈو پلیئر شاہ حسین اور قیصر خان کا امتحان شروع ہوگیا ہے۔ایشین گیمز جوڈو ایونٹس کا آغاز آج سے ہوگا۔جبکہ دونوں پاکستانی پلیئرز کے حریفوں کا چنائو ڈراز کی ذریعے ہوا۔دورکنی قومی جوڈو ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے انڈونیشیا پہنچ گئی ٗایونٹ میںشاہ حسین شاہ اور قیصر خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان کے مطابق ایشین گیمز 18 اگست سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ہے جس میں جوڈو ایونٹ کا ڈراز 28 اگست کو ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے شاہ حسین شاہ نے جاپان میں تربیت حاصل کی ہے ٗ قیصر خان نے راولپنڈی میں ٹرینگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیمز کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔