پی ایس بی کے سابق ڈائریکٹر جنرل سرکاری رہائش گاہ پر قابض

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا مبینہ طور پر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری رہائش گاہ پر قابض ہیں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذمہ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا قانونی طور مکان رکھنے اہل نہیں ہیں اور وہ ابھی تک سرکاری رہائش گاہ میں رہائش پذیر ہیں واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا 28 فروری 2018 ء کو اپنے عہدے سے ریٹائرد ہوئے جس کے بعد قوانین کے مطابق ملازم چھ ماہ تک مکان اپنے پاس رکھ سکتا ہے اس طرح وہ 28 اگست تک مکان رکھ سکتے تھے اس کے بعد خالی کرنا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک مکان خالی نہیں کیا، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (اکیڈمک) شاہد اسلام پہلے ہی مکان خالی کروانے کے لئے اعلی احکام کو درخواست دے چکے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مکان خالی کروا کر اس کے بعد سینیارٹی کے مطابق نئے آفیسر کو الاٹ کیا جائے، لیکن اس پر ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ادارے کے ملازمین نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment