پی ایس بی میں عارف ابراہیم کی مدت میں توسیع

اسلام آباد (امت نیوز) وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عارف ابراہیم کی بطور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کی سمری منظوری کیلئے وزات بین الصوبائی رابطہ کو بھجوا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق عارف ابراہیم کو عامر علی احمد کی جگہ پاکستان سپورٹس بورڈ کا قائم مقام ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا تھا جن کی مدت 31اگست کو پوری ہو گئی۔

Comments (0)
Add Comment