پشاور (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے پشاور کا دورہ کرینگے ان کے ممکنہ دورہ کے لئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔دورہ پشاور کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کے علاوہ نئی منتخب ہونے والی کابینہ سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔ صوبے میں 100روزہ پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔