کراچی (اسٹاف رپورٹر) رضویہ کے علاقے جہانگیر روڈ وحیدآباد میں واقع امام بارگاہ کے قریب جنرل اسٹور میں دو مسلح ملزمان داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر وہاں موجود لوگوں سے موبائل فون اور دکاندار سے نقدی لوٹ کر دوسری دکان میں داخل ہوئے اور وہاں بھی باآسانی لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔