ہالا (نامہ نگار) مٹیاری میں غربت سے تنگ دلہن نے خود کشی کر لی۔شاہ پور کے علاقے بھنبھرا گوٹھ کی 22 سالہ زرینہ زوجہ عبداللطیف کی چند روز قبل شادی ہوئی تھی، جو فاقوں سے تنگ تھی اور غربت و تنگدستی سے تنگ آکر خود کو گولی مار لی۔ جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو مٹیاری اسپتال منتقل کیا، واقع کے بعد ورثا میں کہرام مچ گیا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کیلئے خاتون کا پوسٹمارٹم کرایا گیا ہے۔