اورنگی ٹاؤن میں پانی کی شدید قلت پر علاقہ مکین سراپا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں تاحال پانی کی شدید قلت پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔مظاہرین نے مرکزی شاہراہ بند کردی۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز میں کئی ماہ سے جاری پانی کے بحران اور پانی کی فراہمی متبادل ذرائع سے ممکن نہ بنائے جانے پر عوام مشتعل ہو گئے اور جمعہ کی سہ پہر شہریوں کی بڑی تعداد اورنگی نمبر 11کی مرکزی سڑک پر جمع ہو گئی ۔مظاہرین نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کرنے کے ساتھ نعرے بازی بھی کی۔احتجاج کے نتیجے میں ایک گھنٹے ٹریفک جام رہا۔ مظاہرین نے کہا کہ قلت آب کے باعث مہنگے داموں پانی خرید نے پر مجبور ہیں۔اورنگی میں غریب طبقہ آباد ہے ، جو روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کرکے گھر کے اخراجات چلاتے ہیں۔پانی کےلیے رقم کہاں سے لائے۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے پرامن طور پر منتشرکردیا۔

Comments (0)
Add Comment