انور مجید کی کھوسکی شوگر ملز پر چھاپے کے بعد مقدمہ درج

پنگریو ( نامہ نگار) بدین میں او منی گروپ کے انور مجید کی کھوسکی شوگر مل پر ایف آئی اے کے چھاپے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چار روز قبل ایف آئی اے ٹیم اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے اومنی گروپ کی بدین کے علاقے کھوسکی شہر میں واقع کھوسکی شوگر ملز پر چھاپہ مارا تھا جس کا مقدمہ ایف آئی اے حیدرآباد کے انسپکٹر محمد سلیم کی مدعیت میں کھوسکی تھانہ پر مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج ہوا ہے۔ مقدمہ نمبر 67/18کے تحت درج ہوا ہے، ملزمان میں کھوسکی شوگر ملز انتظامیہ کو نامزد کیا گیا ہے جس میں سات ایس ایم جی رائفلز، میگزین گولیاں، چار سیمی آٹو میٹک رائفلز برآمد ہوئی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

Comments (0)
Add Comment