کراچی (بزنس رپورٹر) سٹی ایسوسی ایٹ کے سربراہ شفیع جاکوانی نے کہاہے کہ رئیل اسٹیٹ ملک کا سب سے زیادہ منافع دینے والا شعبہ ہے جس پر حکومت کو بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دے کر اس پیشے کو ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے اور ملک کی جامعات میں ایم بی اے رئیل اسٹیٹ منیجمنٹ تعلیمی پروگرام شروع کرایا جائے وہ ماجوکے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر صدر ماجو پروفیسر ڈاکٹرزایسوسی ایٹ ڈبن ڈاکٹر شجاعت مبارک ، ڈاکٹر منیر حسین ، ڈاکٹر عزیز الرحمان سیفی، ڈاکٹر ایس ایم نعمان شاہ اور آصف ناجی سمیت ماجو کے اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔