پاکستان نےجوہری تنازعےپر ایران ا کی حمایت کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے یکطرفہ انحراف پر ایران ا کی حمایت کردی ۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دفتر خارجہ پہنچے تو شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔دونوں ممالک کےوفود نے مذاکرات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت کی کامیابی کے لئے ایرانی قیادت کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے بعد اعلامیہ میں کہا گیا ایرانی وزیر خارجہ نے گستاخانہ خاکوں کی منسوخی پر پاکستانی حکومت اور قوم کو مبارکباد دی اور اس حوالے سے پاکستان کے احتجاج کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایسے معاملات پر یک زبان ہونے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کی ملاقات کے دوران باہمی تعلقات میں تعاون کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں معیشت، تجارت، تقافت اور مختلف شعبوں کو مضبوط بنانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا ۔دریں اثنا ایرانی وزیرخارجہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کیلئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں تنازعات کی روک تھام میں پاکستانی کوششوں کو سراہا اور پاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔

Comments (0)
Add Comment