راولپنڈی ( نمائندہ امت) راولپنڈی یونین کونسل 24 میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کا ویسٹ میجمنٹ کمپنی کے ملازمین سے ذاتی کام کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ عملے کو اپنے گھروں کی صفائی کرانے کے لئے صوبائی وزیر کا اثر و رسوخ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ذاتی کام نہ کرنے پر تبادلوں کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں ۔