ناموس رسالتﷺ پر پہرہ دیتے رہیں گے

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کینسل ہو جانے پر الحمد للہ ہمارا مطالبہ ومقصد پورا ہو گیا،میں کارکنان کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا،ہالینڈ کی جانب سے گستاکانہ خاکوں کے مقابلے منسوخ کرنے کےاعلان کے بعد لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ صدیوں کے بعد بھی حضورﷺ کے ایسے غلام موجود ہیں،تحریک کے کارکنان کو دیکھ میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جن کے صرف چلنے کی برکت سے ہی اللہ تعالی نے ہمیں کامیابی دےدی اورکسی کارکن کے چہرہ پر کوئی ملال اورتھکاوٹ نہیں دیکھی، ایسے کارکن کسی جماعت کو میسر نہیں ہیں انھوں نےکہا کہ میں نے راستے میں زیادہ محبت وعشق والی تقاریر بھی نہیں کیں کہ مجھے ڈر تھا کہ عاشقان مصطفیﷺ جو پہلے ہی عشق میں پھٹے جا رہے ہیں ایسے میں کہیں میری تقریر سن کسی کا کلیجہ ہی نہ پھٹ جائے انھوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے ہم پہرے داری کی خدمت انجام دیتے رہیں گے۔

Comments (0)
Add Comment