فرانسیسی صدر کا فون سننے سے وزیراعظم کی معذرت پر بحث شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فرانسیسی صدر کا فون سننے سے معذرت کی خبروں پر نئی بحث چھڑ گئی۔ بعض ٹی وی چینلز نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم کی صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران فرانس کے صدر کا دو مرتبہ فون آیا لیکن عمران خان نے یہ کہہ کر بات کرنے سے انکار کر دیا کہ میں ابھی میٹنگ میں مصروف ہوں، بعد میں بات کروں گا۔ اس حوالے سے ٹی وی اینکر طلعت حسین نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کو فرانسیسی صدر سے بات کرنے پر قائل کیا۔ سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے ٹوئٹ میں کہا ایسی خبریں بے بنیاد اور وزیر اعظم عمران خان کو اپنے موقف میں سخت ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا غیر ملکی سربراہوں کی ایسی ٹیلی فون کالز شیڈول کے مطابق ہوتی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment