اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ہیلی کاپٹر کے 55 روپے فی کلو میٹر خرچ کے دعوے پر اب بھی قائم ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہیلی کاپٹر کمپنی کا مینوئل دیکھیں تو فی کلو میٹر فیول خرچ 55 روپے ہی بنتا ہے لیکن اس میں پائلٹ اور ہیلی کاپٹرکے دیگر اخراجات شامل نہیں ہیں۔