لندن(امت نیوز) لندن یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس پڑھانے والے ہالینڈ کے پروفیسر سٹیج نواں کیسل نے کہا ہے کہ گیرٹ ولڈر پر کوئی توجہ نہیں دے رہا تھا اور اس کی سیاسی اہمیت کم ہورہی تھی جس پر اس نے خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا۔ الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر سٹیجن نے کہاکہ ولڈر کو امید ہے کہ وہ خاکوں کے سبب میڈیا سے ملنے والی توجہ کو ووٹوں میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔