سکھر (نمائندہ امت) سکھر میں قدیم قبرستانوں کی زمین پر بڑی بڑی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ قبضہ مافیا نے نواں گوٹھ پیر مراد شاہ، بچل شاہ میانی قبرستان میں سیکڑوں قبریں مسمار کردیں ۔عوامی حلقوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے قدیمی قبرستانوں نواں گوٹھ ، پیر مراد شاہ اور بچل شاہ میانی میں قبضہ مافیا اور بعض بااثر لوگوں نے قبضہ کرکے قبرستانوں کو ختم کرکے رہائشی علاقہ میں تبدیل کردیا ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ قبرستانوں میں بھینسوں کے باڑے، پلازہ ، گودام اور بعض نے تو بنگلہ نما عمارتیں تعمیر کرواکر اپنی اوطاق بنالی ہیں ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا نے قبروں کو مسمار کرواکر اپنی اوطاق بنالی ہیں ۔ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا نے قبروں کو مسمار کرکے نئے نئے مکانات بنارہے ہیں ،جسے بھا ری قیمتوں میں فروخت کررہے ہیں ۔قبرستانوں پر مبینہ غیر قانونی قبضہ کرنے والے بااثر لوگوں کے خلاف ضلع میونسپل انتظامیہ بے بس دیکھائی دیتی ہے ،جبکہ متعدد بار مذہبی ،سماجی اور شہری حلقوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کئے گئے ۔بچل شاہ میانی کے رہائشی ڈاکٹر جہانگیر عبدالکریم بھیو اور دیگر کا کہنا ہے کہ پچاس ہزا ر کی آبادی والے قبرستان والے علاقہ میں بچل شاہ میانی قبرستان میں نائب چیئرمین نے قبروں کو مسمار کرکے قبرستان کے بڑے اراضی پر قبضہ کرکے مکانات ، بھینسوں کے باڑے تعمیرکرواکر مزید قبروں کو مسمارکردیا ہے جس کی متعدد بار بالا حکام کو شکایت کی اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ،مگر آج دن تک کسی نے بھی کوئی داد فریاد نہیں سنی گئی ،سکھر کے عوامی حلقوں کے کمشنر ڈپٹی کمشنر اور میئر سکھر سمیت ایم این ایز ، ایم پی ایز سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ معاملہ کا نوٹس لے کر قبرستانوں سے قبضہ مافیا کا راج ختم کرواتے ہوئے ہونے والے تعمیراتی کام کو مسمار کروایا جائے۔