ماسکو ( امت نیوز) روس کے شہر سوچی کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا جس سے ایک شخص ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔بوئنگ 737 نے ماسکو سے اڑان بھری اور سوچی کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران اس کے پر میں آگ لگنے سے جہاز رن وے سے اتر گیا ۔ امدادی کارکنوں نے مسافروں کو جہاز سے نکالا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا۔جہاز میں166 مسافروں کے علاوہ عملہ کے 6 ارکان سوار تھے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کی اکثریت جھلسنے کے باعث زخمی ہوئے جب کہ کچھ کاربن مونو آکسائیئد گیس کا شکار ہو گئے۔