جرمنی میں مسجد پر بم حملے کے مجرم کو10 سال قید

برلن(خبر ایجنسیاں)جرمنی کے مشرقی شہر ڈریسڈن میں ایک مسجد اور اس سے ملحقہ کانگریس سینٹر پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کرنے والے مجرم کو تقریبا 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ملزم نے ان دونوں حملوں میں دیسی ساخت کے پائپ بم استعمال کیے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قریب 23 ماہ قبل 26 ستمبر 2016ء کے روز یہ حملہ کرنے والے ملزم کا نام نینو ہے اور اس نے اس حملے میں گھر پر خود تیار کیے گئے پائپ بم استعمال کیے تھے۔مقدمے میں وفاقی جرمن صوبے سیکسنی کے دارالحکومت ڈریسڈن میں قائم ایک صوبائی عدالت نے ملزم نینو کو 9 سال 8 ماہ قید کا حکم سنا دیا۔عدالت کے مطابق ملزم پر اقدام قتل، اپنے پاس غیر قانونی طور پر دھماکا خیز مواد رکھنے اور 2 بڑے آتشیں حملے کرنے کے الزامات ثابت ہوگئے ۔

Comments (0)
Add Comment