پیرس (این این آئی)براعظم افریقا میں جاری مسلح لڑائیوں کے نتیجے میں 1995ء سے2015ء تک 50 لاکھ سے زائد بچوں کی ہلاکتوں کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 20 سال کے دوران افریقی ملکوں میں جاری رہنے والی مسلح لڑائیوں کے نتیجے میں بھوک اور امراض کے باعث کم سے کم پچاس لاکھ سے زاید بچے لقمہ اجل بنے۔ مرنیوالے بچوں کی عمریں ایک سال سے پانچ سال کے درمیان تھیں۔