گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات میں پاکستان مسلم لیگ نے کے وائس چیئرمین نے غیرت کے نام پر لیڈی ہیلتھ ورکر کو قتل کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق گجرات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین نے لیڈی ہیلتھ ورکر کو گولی مار کر قتل کر دیا ،مقتولہ وائس چیئرمین خاور وڑائچ کی سالی تھی،ملزم نے لیڈی ہیلتھ ورکر کو غیرت کے نام پر قتل کیا،مقتولہ کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں اس کا پوسٹمارٹم کیا جائے گا،جس کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کر دیا جائے گا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاور وڑائچ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔تاہم ابھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔