اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی لگژری کار لیمبورگینی ایونٹیڈر پاکستان پہنچ گئی۔ لیمبورگینی ایونٹیڈر (ایس کے ایم کے ایڈیشن) لگژری گاڑی تین روز قبل برطانیہ سے دبئی درآمد کی گئی تھی، جو اب اسلام آباد پہنچی ہے۔یہ گاڑی 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے جس کی قیمت 18کروڑ روپے ہے۔اس گاڑی کے مالک کا تعلق اسلام آباد سے ہے، جنہوں نے اس کی درآمد کے لیے حکومت پاکستان کو 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز ادا کیے۔کسٹمز حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ چمچماتی نئی لگژری گاڑی کو پاکستان لانے کے لیے کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور 2فیصد دیگر ٹیکس کی ادائیگی کی گئی ہے۔