بغداد(این این آئی)عراق میں مہنگائی اور بدامنی کے خلاف جمعہ کے روز ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراق کے جنوبی شہر البصرہ میں جمعہ کے روز سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے گورنر ہاوٴس کے باہر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور اس کے بعد گورنر ہاوٴس پر دھاوا بول دیا تاہم پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کر کے مظاہرین کو پیچھے ہٹا دیا۔مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے حکومتی مراکز پر دستی بموں اور آتش گیر گولوں سے حملہ کیا۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور اشک آور گیس کی شیلنگ کی۔جْمعہ کی شام تک جاری رہنے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے البصرہ کے گورنر ہاوٴس کی ایک بیرونی دیوار گراد ی۔ مظاہرین سخت مشتعل تھے اور وہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔