لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ائیر پورٹ کے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایک خاتون اہلکار نے یونیفارم پہنے بالی ووڈ کے گانے پر رقص کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جس کے بعد لاہور میں ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے عملے پر دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جبکہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود خاتون اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔