میلبورن (امت نیوز)دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے فٹبال کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے سینٹرل کوسٹ میرینز کی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے اپنا فٹبال ڈیبیو کر لیا۔اولمپکس میں 8مرتبہ کے گولڈ میڈلسٹ ایک مقامی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے 20منٹ تک میدان میں موجود رہے اور انہیں دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں 10ہزار شائقین موجود تھے۔یوسین بولٹ ایتھلیٹکس میں کامیابی کے بعد اب پیشہ ورانہ فٹبالر بننا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے سڈنی کے شمال میں واقع آسٹریلین اے لیگ کے کلب کیلئے میچ کھیلا۔اس میچ میں بولٹ کی موجودگی کے سبب میدان میں عام دنوں کے مقابلے میں 4گنا زیادہ تماشائی موجود تھے۔آسٹریلین میڈیا کے مطابق اس نمائشی میچ کو 60ملکوں میں نشر کیا گیا ٗبولٹ نے لیفٹ ونگ سے کھیل کا آغاز کیا تو ابتدا میں انہیں مشکلات پیش آئیں البتہ بعد میں وہ فیلڈ میں سیٹ ہو گئے۔