نئی دہلی(امت نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین بن گئے۔ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 6 ہزار رنز بنانے کا یہ سنگ میل انگلینڈ کیخلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 46 رنز بناتے ہوئے عبور کیا، یہ کوہلی کے کیریئر کی 119ویں اننگز رہی۔