کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر ہاشمی کی یاد میں آج اتوار شام07:30 بجے ادارہ نور حق میں تعزیتی ریفرنس ہوگا۔ جس کی صدارت جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کریں گے۔ تعزیتی ریفرنس سے مرحوم کے قریبی رفقا، علم و ادب، صحافت، سیاست اور دیگر شعبوں سے وابستہ اہم شخصیات اظہار خیال کریں گے۔