کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر لاپتہ افراد کےاہلخانہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور تصاویر اٹھائے لوگوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ ان کےپیاروں کو فوری بازیاب کرایا جائے۔چیف جسٹس کی آمد سے قبل گھروں پر قبضے کے خلاف مہران ٹاؤن کے مکینوں کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا ، متاثرین کا کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے افسران، پولیس، قبضہ مافیا سرگرم ہےجعلی فائلوں کی آڑ میں ہمیں بے گھر کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے ہمارے کیس پر ازخود نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔