لاہور میں عارف علوی- عمران اسماعیل کو پروٹوکول کی فراہمی

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے صدر کے انتخاب کیلئے امیدوارڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں مصروف دن گزارا ۔ نامزد صدر مملکت عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مختلف مقامات پر اکٹھے گئے اور اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل گاڑی ڈرائیور کرتے رہے۔ ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کی جانب سے نامزد صدر مملکت اور گورنر سندھ کو پروٹوکول دیا گیا اور انہیں شاہراہیں اور ٹریفک سگنلز بند کر کے گزارا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment