امریکہ نے 2پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگادی-30کروڑ ڈالر امداد منسوخ

واشنگٹن(امت نیوز)امریکہ نے جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگادی۔ جب کہ پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر کی امدادبھی منسوخ کردی ہے جس کے بعد رواں برس روکی گئی امداد کی مجموعی مالیت 80 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ تجارت کی جانب سےایکسپورٹ ایڈمنسٹریشن ریگولیشنز کے نام پر جن دو کمپنیوں کیخلاف پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ٹیکنالوجی لنکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹیک کئیر سروسز ایف زیڈ شامل ہیں۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ مذکورہ بالا کمپنیاں بغیر لائسنس جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی سے متعلق مواد پاکستان منتقل کررہی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے مؤخر الذکر کمپنی متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں فیصلے اس وقت سامنے آئے ہیں جب وزیر خارجہ مائک پومپیو کا چند روز بعد ہی دورہ پاکستان متوقع ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخی کا تازہ فیصلہ وزیردفاع نے کیا ہے۔جب کہ سال کے شروع میں بھی کانگریس نے پاکستان کی50کروڑڈالرکی امدادروک لی تھی،ستمبرکے آخرتک امدادکی منسوخی کانوٹیفکیشن جاری کیے جانےکاامکان ہے،پنٹاگون کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرنےمیں ناکام رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment