لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر اور ان کے بھائی سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ٹویٹر پر نوک جھوک ہوئی۔ن لیگ کے رہنمانے اپنے بھائی کوپی ٹی آئی کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز میں کمی کیوں نہیں کی گئی؟وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ ٹیکس 52 فیصد سے کم کرکے 23.6 فیصد کر دیا گیا۔قیمت کی نہیں ٹیکس میں کمی کی بات کی تھی۔ اس پرمحمد زبیر نے کہا عوام کو ٹیکس سے نہیں پیٹرول کی قیمت خرید سے غرض ہے۔