ماسکو(امت نیوز) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں روس کے خلائی کیپسول میں پڑنیوالا شگاف پر کرکے 6 خلانوردوں کو بچا لیاگیا۔ کیپسول سے چھوٹا شہاب ثاقب ٹکرا گیا تھا، جس سے ہونیوالے سوراخ سے آکسیجن کا مسلسل اخراج ہو رہا تھا۔ ماسکو میں موجود خلائی مشن کے کنٹرولر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا نورد شگاف کو بھرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جس سے خلا نوردوں کی زندگی کو لاحق خطرات ٹل گئے ہیں۔