گجرات میں گائےنے بی جے پی رہنما کی پسلیاں توڑ دیں

احمد آباد(خبر ایجنسیاں)بھارتی ریاست گجرات میں گائے نےبی جے پی رہنما کی پسلیاں توڑ دیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق لیلادھرواگھیلا نامی رہنما گجرات سے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیرہیں۔ واگھیلا کے اہل خانہ کا واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد ٹہلنے نکلے تھے کہ ایک گائے نے ان پر حملہ کر دیا اور ٹکریں مار کر پسلیاں توڑ دیں۔لوگوں نے انہیں شدید زخمی حالت میں دیکھ کراسپتال پہنچایا۔جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ واگھیلا کے جسم میں خون جم گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔وزیر اعظم مودی نے بھی اسپتال پہنچ کر واگھیلا کی خیریت دریافت کی۔

Comments (0)
Add Comment