درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا-وزیراعظم

خان پور( نمائندہ امت)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم ہماری زندگی و موت کی جنگ ہے اور اگر درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔ خان پورکے پر فضا اور سیاحتی مقام مھکنیال میں پلانٹ فار پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ حکومت آئندہ پانچ سالوں ملک بھر میں دس ارب پودے لگائے گی عوام اس ملک گیر شجر کاری مہم کا حصہ بنیں،شجر کاری مہم 200 پوائنٹس پر شروع کی جا رہی ہے یہ آہستہ آہستہ ملک گیر شکل اختیار کر جائے گی شجر کاری کے باعث ملک میں آلودگی کا خاتمہ ہو گا درخت ہوا کو صاف کرکے تازہ آکسیجن فراہم کرنے کا ذریعے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک میں ٹمبر مافیا نے دو سو ارب کے درخت کاٹے جنگلات کے جنگلات تباہ ہو رہے تھے جس کی روک تھام کے لیے ہمیں اقدامات کرنے ہو گے ورنہ پورا پاکستان ایک ریگستان کی شکل اختیار کر جائے گا ۔

Comments (0)
Add Comment