مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد

کراچی( اسٹاف رپورٹر) یوم دفاع کی مناسبت سے مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرکے کیلئے حسن اسکوائر سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی۔”یونٹی آف پیس پاکستان فورم “کے تحت منعقدہ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نوجوانوں ،بوڑھوں اور بچوں نے 1965 کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے شرکا نے پیدل اور گاڑیوں میں مارچ کیا۔ اس دوران شرکا نے قومی پرچم ،شہدا کی تصاویر اور مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ سڑکوں اطراف کھڑے افراد نے ریلی پر پھولوں کی پتیاں ی نچھاور کیں۔ ریلی میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے شہدا پر فخر ہے، جن کی قربانیوں سے ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں اور دنیا میں پاکستان کا ایک نام ہے۔ یونٹی اینڈ پیس پاکستان فورم کے صدر ظفر مقصود نے میڈیا کو بتایا کہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ہمارا فخر ہیں اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کا مقصد پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ اس موقع پر ریلی میں شریک بچوں اور نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا جو ملی نغموں پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔ ریلی میں شہید فوجیوں کی تصاویرپرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی رہیں۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ریلی ہمیں اپنے شہید ہیروز کی قربانیوں سے متعلق مفید معلومات ملیں، ایسے پروگرام متواتر ہونے چاہئیں، تاکہ نئی نسل کو آگاہی حاصل ہو۔

Comments (0)
Add Comment