داڑھی پر بیرون ملک روک کرتلاشی لی جاتی ہے- علیم ڈار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ امپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے داڑھی کی وجہ سے بیرون ملک شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، امیگریشن پر روک کر میری تلاشی لی جاتی ہے۔آئی سی سی پینل میں شامل پاکستانی امپائرنے میڈیا کو بتایا کہ تلاشی کے دوران کچھ نہ ملنے پر امیگریشن عملے کو شرمندگی ہوتی ہوگی،فخر ہے کہ داڑھی کی وجہ سے پاکستان کا سفیر بن گیا ہوں۔علیم ڈار نے بتایا تھا کہ جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ نے ان سے داڑھی رکھنے کی درخواست کی تھی۔علیم ڈار نے اب تک 400 بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں۔وہ لگاتار3 سال 2009، 2010 اور2011 میں آئی سی سی کے بہترین امپائر قرار پائے تھے ۔

Comments (0)
Add Comment