افغانستان سے دہشت گرد حملے میں سیکورٹی اہلکار شہید

پاراچنار(نمائندہ امت) افغان علاقے سے دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید ایک زخمی ہوگیا جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست سے لوئر کرم کے سرحدی کنڈوائے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار لانس نائیک رحمان اللہ شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا زخمی اہلکار کو طبی امداد دینے کے لئے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا واقعے کے بعد علاقے میں موجود فورسز کے اہلکاروں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کا حملہ پسپا کردیا جس سے متعدد دہشتگردوں کی مارے جانے کی بھی اطلاع ہے۔

Comments (0)
Add Comment