الیکشن پر آر ٹی ایس سسٹم کریش نہیں ہوا- چیئرمین نادرا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نادرا نے پختون شہریوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے لاہورمیں اسپیشل سینٹربنانے کا اعلان کردیا۔ لاہورمیں مقیم پختونوں نے گزشتہ روز لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے شناختی کارڈز کے مسائل حل کیے جائیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین نادرا عثمان یوسف نے نادرا ہیڈکوارٹرلاہورمیں پختون شہریوں اوران کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مسائل سنے۔ پختون شہریوں نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ نادرا حکام شہریوں کو تنگ کرتے ہیں اور حقارت سے دیکھتے ہیں جب کہ ہمیں دفاتر سے نکال دیا جاتا ہے، حالانکہ ہم بھی پاکستان کے وفادار شہری ہیں۔بعد ازاں پریس کانفرنس چیئرمین نادرا نے کہا کہ آج وزیراعظم کی ہدایت پر پختون شہریوں کے مسائل سنے ہیں، مسئلہ یہ بھی ہے کہ افغان باشندوں کے شناختی کارڈز ِبنانے کے لیے مقامی پختون انہیں اپنا بھائی ظاہرکرتے ہیں، جن پختونوں نے خود کو افغان مہاجر ظاہرکرکے امدادی رقم حاصل کی وہ اب پھرواپس پاکستان آگئے ہیں۔چیئرمین نادرا نے کہا پختونوں کے شناختی کارڈزبنانے کے لیے اسپیشل سینٹربنایا جائے گا، ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے شناختی کارڈز کا مسئلہ ہے، یہ مسئلہ 40 سال سے درپیش ہے،راتوں رات حل نہیں ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے قومیت یا تعصب کی بنیاد پر کسی پختون کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا جائے گا۔ 3 وجوہات کے بنا پر افغانی مہاجرین کے شاختی کارڈ بلاک ہوئے۔ان وجوہات کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ کی جانب سے افغانی ہونے کی شکایت، کسی افغانی کو بھائی ظاہر کرنے اور پاکستانی شاختی کارڈ رکھتے ہوئے افغانی پاسپورٹ لینے پر شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔خیال رہے کہ ایک روز قبل لاہور کے زمان ٹاؤن میں وزیرِاعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر شناختی کارڈ سے محروم پختونوں نے احتجاج کیا تھا، جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ افغانستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے اور کئی سالوں سے لاہور میں مقیم ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان کے شناختی کارڈز کو بلاک کردیا تھا جس کی وجہ سے انہیں متعدد مسائل کا سامنا ہے جن میں بچوں کی تعلیم سب سے اہم مسئلہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment