چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے گلشن زون کا دورہ کیا- محرم کیلئے انتظامات کا جائزہ

کراچی (پ ر) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہاہے کہ محرم الحرام میں عزاداران کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف علاقوں کے دورے کررہے ہیں ۔ گلشن اقبال میں امام بارگاہوں کے دورے کے دوران جو مسائل سامنے آئے ہیں، قبل ازوقت حل کرلیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف امام بارگاہوں اور علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نیپاچورنگی، رضویہ، عباس ٹائون ، گلشن اقبال بلاک11حسین گوٹھ ، بکھر گوٹھ اور دیگر علاقوں سے متصل امام بارگاہوں بالخصوص امام بارگاہ مدینۃ العلم ، امام بارگاہ عسکری ، مرکز ی امام بارگاہ عباس ٹائون ، امام بارگاہ سامراہ، امام بارگاہ ابوالفضل و دیگر کے دورے کے دوران وہاں کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے مسائل معلوم کئے اور موقع پر ہدایت جاری کیں۔

Comments (0)
Add Comment