حضرت علی ؓ کی ولایت اور محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے – شبیر طاہری

کراچی (پ ر)چیئرمین وحدت کونسل علامہ شبیر الحسن طاہری نے کہاکہ حضرت علی ؓ کی ولایت اور محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ یہ بات انہوں نے عید غدیر کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہی ،انہوں نے مزیدکہاکہ یہ دن تکمیل دین کا روز ہے اور اس دن رسول اکرم ؐ نے واضح طورپر علیؓ کی ولایت کا اعلان کیا لہذا مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ولایت حضرت علی ؓ اب بی طالبؓ پر اپنے ایمان کو مکمل اور تازہ رکھیں کیونکہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ہمیں انہی مقدس ہستیوں کے حکم کی پیروی کرنا ہے جن کا خداوند تعالیٰ اور رسول اکرم ؐ نے حکم دیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment