کراچی (پ ر) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اشرف بنگلوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر عائدٹیکس کو مزید کم کیاجائے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے زائد کرائے وصولی کی شکایت کو رد کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسپورٹ مالکان آر ٹی اے کی منظورشدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہی کرایہ وصول کررہے ہیں، اگرکوئی مسافر گاڑیاں زائد کرایہ وصول کررہے تو عوام فوراً اس کی شکایت قریبی ٹریفک افسران سے کرسکتی ہے۔