کراچی (پ ر) ہزارہ قومی اتحاد کے چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈووکیٹ، فدا تنولی، ڈاکٹر افضل اعوان، آصف ذوالفقار عباسی، خالد اعوان اور عمران شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی امداد منسوخ کرکے حکومت کو جھکنے پر مجبور کرنے کی ناکام کوششیں کررہا ہے، لیکن عمران خان کی حکومت نہ جھک سکتی ہے اورنہ ہی اسے کوئی خرید سکتا ہے۔ انہوں نے خاکوں کی نمائش منسوخ کرانے پر عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آئندہ بھی اسی طرح عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔