گلشن میں موٹر سائیکل سوار ڈکیت گروہ سرگرم-دن دیہاڑے وارداتیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں موٹر سائیکل سوار 6 رکنی ڈکیت گروہ سرگرم ہوگیا، ملزمان دن دہاڑے لوٹ مار کے بعد بآسانی فرار ہوجاتے ہیں، 10 روز کے دوران ڈکیتی کی چوتھی واردات سامنے آگئی، پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 8 میں نجی سپر اسٹور کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان کی شہری سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے نقدی اور موبائل فون لے کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ مزاحمت پر ملزمان نے شہری پر فائرنگ کی تھی۔ ذرائع کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے میں 10 روز کے دوران لوٹ مار کی چوتھی واردات ہے، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج آنے کے باوجود بھی پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

Comments (0)
Add Comment