راولپنڈی(نمائندہ امت )اڈیالہ جیل میں تعینات میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمیر احمد شیخ کو کام سے روک دیا گیا۔ڈاکٹر عمیر کے خلاف یہ اقدام چار بیمار قیدیوں کو جیل اسپتال میں داخل کرنے پرعمل میں لایاگیاہے۔جیل اسپتال میں داخل کئے گئےقیدیوں میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل کیس میں ملوث مجرم بھی شامل تھا۔قیدیوں کو جیل اسپتال داخل کرنے کے سات گھنٹے بعد ڈاکٹر عمیر کو کام سے روکا گیاآ۔ئی جی جیل خانہ جات کا ڈاکٹر عمیر کو خط میں کہنا ہےکہ آپ انتظامیہ مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں،اس لیے مزید کام نہ کریں۔