پشاور(امت نیوز)پشاور میں منعقدہ آزادی کپ خیبر پختونخوااوپن آرچری چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،مینز سنگل میںپشاور کے ظفر خان جبکہ خواتین میںشہنازاور انڈ12کٹیگری کے مقابلوں میں ایم فرحان نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوانعمت اللہ مروت نے کھلاڑیوں کو میڈلزپہنائے اور ٹرافیاں دیں۔اس موقع پرصوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نورکوچ شاہ فیصل اور ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سرفراز سمیت کثیر تعدادمیں کھلاڑی بھی موجود تھے ۔صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ آزادی کپ خیبر پختونخوااوپن آرچری چمپئن شپ میں پشاور ،دیر بالامردان اور قبائلی اضلاع سے کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔