پشاور(امت نیوز)خیبر پختونخوامیں ووڈ بال ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیاجسکے باقاعدہ متفقہ طور پر آئندہ چار سال کیلئے کابینہ تشکیل دیدیاگیاجسکے مطابق وسیم اکرم کو صدر اور نعیم جان سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے،اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور سپورتس کمپلیکس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میںپشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں اورووڈ بال فیڈریشن کے نمائندے نے بھی حصہ لیا۔اس موقع پرپاکستان اور خصوصاًخیبر پختونخوامیں ووڈ بال کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگوہوئی اوریہ عہد کیا کہ انشاء اللہ دوسری کھیلوں کی طرح ووڈبال کے فروغ کیلئے دن رات کو ششیںکرینگے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائینگے ۔اس موقع پر صوبائی وود بال ایسوسی ایشن کے لئئے متفقہ طور پر کابینہ عمل میں لایاگیاجسکے مطابق صدر وسیم اکرم،سینئر نائب صدر جعفر شاہ،نائب صدور میں زاہد علی ،توقیر اعظم،شاہد اعوان،ندیم خان اور سلیمیٰ فیض شامل ہیں۔