ٹوئن سٹی ٹینس میں پری کوارٹر فائنل مقابلے مکمل

اسلام آباد(امت نیوز) این بی پی ٹوین سٹی ٹینس چیمپیئن شپ میں پری کوارٹر فائنل مقابلے مکمل ہوگئے، اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں گذشتہ روز کھیلے گئے انڈر- 18 کے سنگلز مقابلوں میں سبحان بن سالک نے محمد طلحہ کو 6-2 اور6-4 سے اور ذلان خان نے ولید قریشی کو 6-0اور 6-0 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، انڈر – 14 سگلز کے مقابلوں میں احمد نیال نے سعاد رضوان کو 4-0 اور 4-0 سے جبکہ حمید اللہ یعقوب نے عبداللہ اظہر کو 4-2 اور 4-0 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، انڈر- 10 بوائز کے مقابلوں میں طلحہ رضوان نے معیظ گل کو 4-0 اور 4-0 سے اور مصطفی عثمان نے حمزہ احمد کو 4-0 اور 4-0 سے ہرا کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Comments (0)
Add Comment