کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہت ضروری ہے- جان شیر خان

اسلام آباد(امت نیوز)سکواش کے سابق عالمی چیمپئن اور اسوا فٹ بال اکیڈمی کے سرپرست اعلی جان شیر خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں رزلٹ حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی فٹنس بہت ضروری ہے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچز کو چاہیئے کہ تربیت کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فزیکل پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ کھیل دنیا میں امن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں دنیا میں اس وقت بدامنی کو ختم کرنے کے لئے کھیلوں کے ذریعے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے اور کھلاڑی کھیل کے قوائدوضوابط کی پابندی کریں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اسکواش کے کھیل کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں اس سلسلہ میں ابھی سے ہی کوئی ٹھوس منصوبہ بندی تیار کرنی چاہیے۔

Comments (0)
Add Comment