پی سی بی میں احتساب کا نعرہ بلند ہونے لگا

کراچی(امت نیوز) پی سی بی میں احتساب کا نعرہ بلند ہونے لگا تاہم اس حوالے سے ’’پرانی فائلز‘‘ کھولتے ہوئے سابقہ چیئرمین کے دور میں طوفانی رفتار سے ترقی کی منازل طے کرنے والے بعض آفیشلز کو ہدف بنایا جائے گا۔پی سی بی میں احتساب کا عمل جلد شروع ہونے والا ہے، اس حوالے سے ’’پرانی فائلز‘‘ کھولی جا رہی ہیں،ذرائع نے بتایا کہ بعض ملازمین نے سابقہ چیئرمین نجم سیٹھی کے دور میں طوفانی رفتار سے ترقی کی منازل طے کیں، چند برسوں میں بعض کی تنخواہیں 80 ہزار سے 3 لاکھ روپے ماہانہ تک بھی پہنچ گئیں، ان سب کے حوالے سے رپورٹس تیار کی جا رہی تھیں، چندکا ذکر تو اے جی پی کی ا?ڈٹ رپورٹ میں بھی موجود ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی پی کے بعض ملازمین پی ایس ایل کے لیے بھی کام کرتے ہیں، انھیں ڈبل بونس دینے کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، پہلے ایڈیشن کے بعد نجم سیٹھی نے لیگ کیلیے کام کرنیوالوں کیلیے بونس کا اعلان کیا تھا، پھر چیئرمین شہریارخان نے بھی انگلینڈ جانے سے قبل پی سی بی ملازمین کو بونس کی خوشخبری سنائی، حیران کن طور پر کئی ملازمین کو ڈبل بونس ملا، یہ پریکٹس بعد میں بھی دہرائی گئی۔دوسری جانب بعض آفیشلز کی ’’مشکوک سرگرمیوں‘‘ کی رپورٹس بھی سامنے آرہی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment