احمد شہزاد ڈوپنگ کی سزا بھگتنے کیلئے تیار

کراچی(امت نیوز)احمد شہزاد نے ڈوپنگ کی سزا بھگتنے کیلئے تیار ہیں۔یوں انہوں نے قانونی جنگ نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ انہوں نے پی سی بی سے رعایت کی اپیل بھی کردی ہے۔ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ3 مئی کو فیصل آباد میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا۔ پی سی بی نے اس معاملے میں غیرمعمولی تاخیر برتی، پھر ممنوعہ دوا کا استعمال ثابت ہونے پر انھیں اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت10جولائی کوچارج شیٹ جاری کرتے ہوئے معطل کر دیا گیا۔اوپنر نے ’’بی‘‘ سیمپل ٹیسٹ کرانے سے گریز کیا اور حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کی بطوروکیل خدمات حاصل کر لیں، بورڈ نے احمد شہزاد کو مشورہ دیا کہ سزا قبول کرنا ان کے حق میں بہتر ہوگا کیونکہ اگر انھوں نے غلطی تسلیم نہ کرتے ہوئے کیس لڑنے کا فیصلہ کیا تو پابندی کا دورانیہ 4 سال بھی ہو سکتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment